پیپلز پارٹی 20 اپریل کو لوڈشیدنگ کے خلاف احتجاج کرے گی : قمرزمان کائرہ

13 Apr, 2018 | 07:22 PM

عطاءسبحانی
Read more!

سید فخرامام:پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پارٹی رہنماؤں کی پریس، قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ لوڈ شیدنگ ختم کرنے کے چھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں، 20 اپریل کو لوڈشیدنگ کے خلاف احتجاج کرین گے۔

ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ شامل ہونے والے نئے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، پیپلز پارٹی 20 اپریل کو تمام اضلاع میں لوڈشیدنگ کے خلاف احتجاج جبکہ 27 اپریل کو لاہور میں مرکزی کیمپ لگایا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو پنجاب کا دورہ کریں گے، پہلے مرحلے میں لیبر، یوتھ، کسان، خواتین اور طلبہ کنونشن سمیت دیگر کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔

اڈیالہ جیل میں شہباز شریف بڑے بھائی کے لیے تیاریاں کر رہے ہیں، جنوبی پنجاب کے حق میں ہیں۔الیکشن وقت پر ہونے چاہیے،مسلم لیگ اپنے انجام کی طرف گامزن ہے۔

مزیدخبریں