تاحیات نااہل ہونے والے اب استغفار کریں: سراج الحق

13 Apr, 2018 | 06:54 PM

رانا جبران

قذافی بٹ: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ تاحیات نااہل ہونے والے اب استغفار کریں۔ چیف جسٹس لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کا میکنزم بنائیں۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق سینیٹر سراج الحق نے نوازشریف اور جہانگیر ترین کو نااہل قرار دئیے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب سپریم کورٹ پاناما لیکس کے دیگر 436 افراد کو بھی بلوائے۔ بنکوں کو لوٹنے،قرضے معاف کروانے سے کوئی رعایت نہ کی جائے۔

 انہوں نے کہا کہ کلین پاکستان کے لیے سب کا احتساب ناگزیر ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ حقیقی احتساب بیرون ملک پڑی قومی دولت کی واپسی سے شروع ہوگا۔ الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات میں کرپٹ ٹولے کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہ دے۔   

مزیدخبریں