دوستی کا بھیانک انجام، لڑکے نے لڑکی کی جان لے لی

13 Apr, 2018 | 11:35 AM

Read more!

(ناصر علی) دوستی کابھیانک انجام،  فیصل آباد کی رہائشی ایم بی اے فنانس کی طالبہ دریائے راوی میں پُراسرار طور پر گر کر جاں بحق، نتاشا دوست سے ملنے لاہور آئی تھی، پولیس ذرائع نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا کر دریا میں دھکا دیا گیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔وزیراعلیٰ بننے کی خواہش یا کچھ اور؟ چودھری محمد سرور نے بڑا فیصلہ کرلیا

سٹی42 کے مطابق ایم بی اے فنانس کی طالبہ کو فیصل آباد سے لاہور آکر دوست سے ملاقات مہنگی پڑگئی، نتاشا دریائے راوی میں پُراسرار طور پر گر کرجاں بحق ہوگئی۔ چوبیس سالہ لڑکی کو زخمی حالت میں میوہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبرنہ ہوسکی۔اطلاع ملنے پرلڑکی کے والدین لاہور پہنچ گئے مگر بدنامی کے ڈر سے قانونی کارروائی سے انکارکردیا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 7 پٹرولیم کمپنیوں کو دو ہفتے کی ڈیڈ لائن دیدی

ذرائع کے مطابق پولیس نے شک کی بنا پر انجینئرنگ یونیورسٹی کے طالب علم شان کو حراست میں لے لیا جب کہ لڑکی کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کرکے زیادتی سمیت مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس کے مطابق نتاشا فیصل آباد سے اپنے دوست کو ملنے لاہور آئی تھی، علی شان نے نتاشا کو مبینہ طور پر دھکا دے کر دریا میں گرایا۔

خبرپڑھنا مت بھولیے۔۔۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک اور معروف جوڑی ٹوٹ گئی

شاہدرہ پولیس نے ملزم اور نتاشاکے والدین کومیڈیاکی نظروں سے بچا کر پرائیویٹ گاڑی میں ہسپتال چوکی سے نامعلوم مقام پرمنتقل کیا جبکہ پولیس ملزم کوحراست میں لینے کی بھی تردید کر رہی ہے۔

مزیدخبریں