ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایمرجنسی ہیلپ لائن  ون  فائیو پر کال کرنے والے گرفتار

 ایمرجنسی ہیلپ لائن  ون  فائیو پر کال کرنے والے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد :  چوہنگ اور گلشن راوی پولیس نے ایمرجنسی ہیلپ لائن ون فائیو پر جھوٹی کال کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

ملزمان نے مخالف کو پھنسانے،کمپنی کی رقم ہتھیانےکیلئےون فائیو پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کیچوہنگ پولیس نے 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم نبیل نےایمرجنسی ہیلپ لائن پر بتایا کہ ڈاکواس سے گن پوائنٹ پر نقدی، موبائل اور پرس چھین کر فرارہوگئے اوراسے گولی بھی لگی ہے ۔پولیس کے مطابق ملزم کی محلے میں دشمنی چل رہی ہے ۔مخالف کو پھنسانے کے چکر میں جھوٹی کال کی گئی۔

گلشن راوی پولیس نے بھی 15 پر جھوٹی کال کرکے ڈکیتی کاڈرامہ رچانے والے ملزمان گرفتارکیےہیں۔بتایاگیااقصٰی پلی گلشن راوی قبرستان کےقریب دوڈاکو گن پوائنٹ پر 5 لاکھ لے کر فرارہوئے۔پولیس موقع پرپہنچی اور سی سی ٹی وی کیمرےچیک کیے۔گردونواح سے پتہ کیاگیا۔پتہ چلا کہ واردات نہیں ہوئی ۔ ملزمان نے میڈیسن کمپنی کی رقم خرد بردکرنےکےلیےجھوٹی کال کی تھی۔گلشن راوی پولیس نے ملزمان ولید اور شفقت کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاہے۔