جنید ریاض : پتوکی کے رول بیچنے والے بچے نے وزیر تعلیم سے اپیل کی تھی ۔وزیر تعلیم نے بچے علی حمزہ کو بھائی اور والدہ سمیت لاہور بلا لیا ۔یونیفارم اور سکول بیگ دلوایا۔
پتوکی کے بچے علی حمزہ نے2 روز قبل سوشل میڈیا پر سکول پڑھنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔کلاس چہارم کا یتیم علی حمزہ مزدوری کر کے گھر کا خرچہ چلاتا ہے۔9 سالہ علی حمزہ مزدوری کر کے اپنے بھائی کو پڑھا رہا ہے۔وزیر تعلیم نے فوری طور پر دونوں بھائیوں کو مکمل یونیفارم، کتابیں اور سکول بیگ دلوا دیا۔وزیر تعلیم نے دونوں بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھانے، سکول نہ جانے والے بھائی کے داخلہ کی بھی ذمہ داری لی۔ بچوں کے اخراجات کے ساتھ ساتھ گھر میں بجلی کا میٹر لگوانے کا بھی وعدہ کیا۔