بھارت؛ پُراسرار بخار سے 16 افراد ہلاک

12 Sep, 2024 | 10:27 PM

ویب ڈیسک : بھارتی ریاست میں پھیلنے والے پُراسرار بخار سے 16 افراد ہلاک ہوگئے ۔ 

بھارتی ریاست گجرات میں پُراسرار بخار کے باعث 16 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ احمد آباد سے بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 5 سال سے 50 سال تک کے افراد شامل ہیں۔ بارشوں کے بعد دیگر بیماریوں کے ساتھ پُراسرار بخار 7 گاؤں میں پھیل چکا ہے۔ بخار کی وجوہات اور اس کے پھیلاؤ سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔ 

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کیسز ضلع کچھ کے لکھ پت تعلقہ میں ستمبر کے پہلے ہفتے میں رپورٹ ہوئے۔

مزیدخبریں