ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کے سینکڑوں ملازمین کی سنی گئی

 لاہور پولیس کے سینکڑوں ملازمین کی سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  عرفان ملک : لاہور پولیس کے سینکڑوں  پولیس اسٹیشن  اسسٹنٹ اور سینئر اسٹیشن اسسٹنٹ  کو ریگولر کردیا گیا ۔
سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پربورڈ نےلاہور پولیس کے179پولیس ا سٹیشن اسسٹنٹ اور سینئر سٹیشن اسسٹنٹ کو ریگولرکر دیا ہے۔سی سی پی اوکی سربراہی میں تشکیل کردہ بورڈ میں ایس ایس پیز عاطف نذیر، انوش مسعود چوہدری،تصور اقبال اور خالد محمود افضل شریک ہوئے۔

بورڈ نےپولیس اسٹیشن اسسٹنٹ اور سینئر سٹیشن اسسٹنٹ کی اسامیوں  کو ریگولر کرنےکی منظوری دیدی۔ سی سی پی اونے افسران اور اہلکاروں کو مبارکباد دی ۔انہوں نےکہامیرٹ اورسنیارٹی کے مطابق ریگولرائزیشن ہر ملازم کا بنیادی حق ہے، جو اسے بلا تاخیر دیا جائے گا۔