وقاص احمد: رہائشی علاقہ میں بنی چھوٹی کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
کاہنہ کے قریب رہائشی علاقہ میں بنی ایک چھوٹی کیمیکل فیکٹری میں جمعرات کی شب اچانک آگ لگ گئی۔ عینی شاہدوں نے بتایا کہ فیکٹری میں اچانک زور دار دھماکہ ہوا جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ کئمئکل فیکٹری میں آگ لگنے سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے اہلکاروں نے واٹر باؤزرز کی مدد سے آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔ ریسکیورز نے بتایا کہ آگ فیکٹری میں موجودکیمیکل اور خام مال کو آگ لگی۔
ریسکیو اہلکاروں نے سخت کوشش کے بعد آگ پر قابوپالیا،اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔
بتایا گیا ہے کہ شہری شاہد نے کاہنہ میں گھر کے اندرکیمیکل یونٹ قائم کررکھاتھا۔ پڑوسیوں کی کئی بار شکایت کے باوجود رہائشی علاقے سے فیکٹری کو ختم نہ کیا گیا۔ آج اچانک اس فیکٹری مین دھماکہ ہو گیا اور آگ لگ گئی۔