صدر مملکت سے وزیر اعلیٰ سندھ کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر گفتگو

12 Sep, 2024 | 09:08 PM

ویب ڈیسک :  صدر مملکت آصف علی زرداری سے سندھ  وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔

ملاقات ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی، ملاقات میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صوبائی وزیر سندھ سردار محمد بخش خان مہر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں سندھ کی مجموعی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت نے سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ ملاقات میں سندھ کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

مزیدخبریں