ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میو ہسپتال میں کینسر کے غلط انجکشن کیس کی انکوائری مکمل ، 4 ملازمین قصوروار 

 میو ہسپتال میں کینسر کے غلط انجکشن کیس کی انکوائری مکمل ، 4 ملازمین قصوروار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری :میو ہسپتال میں کینسرکے غلط انجکشن کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے ۔ کیس  کی انکوائری مکمل ہوگئی  ،4ملازمین غفلت کے مرتکب قرار پائے ۔

ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر جواد بھٹی ، نرس شہلا نذیر ، ڈسپنسر شہزاد ،رضوان قصوروار پائے گئے۔ملازمین کی غفلت کے باعث زائد المیعاد انجکشن 7 مریضوں کو لگے ۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نے تحقیقات کی منظوری دیدی۔۔۔ایڈیشنل سیکرٹری فنانس کی سربراہی میں 2رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی 
 میو ہسپتال میں کینسر کے 7 مریضوں کو زائد المیعاد انجکشن لگانے کے معاملے کی انکوائری مکمل ہوگئی  چار ملازمین کو قصور وار ٹھہرایا گیا ۔ ابتدائی  انکوائری کی بنیاد پر سیکریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ نے چار ملازمین کے خلاف پیڈ اایکٹ کے تحت باقاعدہ تحقیقات کی منظوری دے دی ہے ۔ ایڈیشنل سیکرٹری فنانس کی سربراہی میں دو رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکل دی گئی  ہے ۔ میو ہسپتال کے ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر جواد بھٹی ، نرس شہلا نذیر ، ڈسپنسر شہزاد محمود اور رضوان زائدالمیعاد انجکشن لگانے کے واقعہ میں قصوروار پائےگئے ہیں ۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق چاروں ملازمین نے انجکشن مین سٹور سے وارڈ تک پہنچانے تک کے عمل میں غفلت برتی  ہے ۔ پیڈ ا ایکٹ کے تحت باضابطہ تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے  ملازمین کو پیڈا ایکٹ کے تحت نوٹسز جاری کرکے 7 روز میں جواب جمع کروانے  کی ہدایت کر دی ہے ۔