ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کن کن علاقوں میں گیس کی فراہمی آج معطل رہے گی؟

کن کن علاقوں میں گیس کی فراہمی آج معطل رہے گی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی کے کچھ علاقوں میں گیس پائپ لائن کی منتقلی کے باعث گیس کی فراہمی آج معطل رہے گی۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق صفورا چورنگی کے قریب بی آرٹی کے روٹ پر گیس پائپ لائن کی منتقلی کا کام کیا جائے گا، جس کے باعث صفورا چورنگی کے اطراف آج رات گیس کی فراہمی منقطع رہےگی۔ متاثرہ علاقوں میں رات11 بجے سے صبح 4 بجے تک گیس کی بندش ہوگی، گلستان جوہر بلاک 1، 2، 3، 14 اور 15 کے علاقے اور ان کے اطراف کےعلاقے متاثرہوں گے۔

واضح رہے کہ ایس ایس جی سی سسٹم میں گیس کی کمی سے شہر میں گیس بحران شدت اختیارکر گیا ہے، شہری لکڑی کے چولہوں پر کھانا پکانے پر مجبور ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں اچانک گیس غائب ہوجاتی ہے، جس سے گیس بحران شدت اختیارکر گیا ہے، جس کے بعد شہریوں نے لکڑی کے چولہوں پر کھانا پکانا شروع کر دیا ، بیشترعلاقوں میں گیس پائپ لائن، گیس میٹرز میں پانی آنے لگا ہے، جس سے گھریلو اور کمرشل گیس صارفین کو کافی پریشانی ہے۔

سوئی سدرن حکام کا کہنا تھا کہ نعمت بسل پلانٹ میں ہفتہ کی شب بجلی کی خرابی کا مسئلہ پیش آیا تھا، جس کے باعث ایس ایس جی کو گیس فراہمی متاثرہوئی۔