سٹی 42:صدر آصف علی زرداری کو سویڈن اور بیلجیئم کے سفیروں نے سفارتی اسناد پیش کردی،سویڈن اور بیلجیئم کے نامزدسفیروں نے صدر مملکت سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں
صدر مملکت نے سویڈن کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ نامزدسفیروں کو ایوان صدر پہنچنے پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا کیا۔
صدر مملکت نے کہا امید ہے کہ نامزد سفراء پاکستان کے ساتھ باہمی سود مند تعاون مزید بہتر بنائیں گے۔بیلجیئم پاکستان کا ایک اہم تجارتی پارٹنر ہے پاکستان بیلجیئم کے ساتھ دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے،
صدر آصف زرداری نے کہا پاکستان اور سویڈن کے درمیان باہمی احترام اور افہام و تفہیم پر مبنی دوستانہ تعلقات ہیں، صدر مملکت کا سویڈن کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔