ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں چوبیس گھنٹوں میں خوفناک اضافہ

12 Sep, 2024 | 07:43 PM

زاہد چودھری :  ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں چوبیس گھنٹوں میں خوفناک اضافہ سامنے آ گیا۔ 

لاہور میں جمعرات  12 ستمبر  محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کئے ان میں بتایا گیا کہ  24 گھنٹے میں ڈینگی کے  30  نئے مریض ہسپتالوں میں پہنچے ہیں۔

محکمہ صحت کے ترجمان نے جمعرات کے روز بتایا کہ  ایک ہفتہ میں 153 مریض ہسپتالوں مین داخل ہوئے  جبکہ رواں سال اب تک 550 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 23  لاہور سے ایک اور  قصور سے ڈینگی کے 02 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔  گوجرانوالہ، منڈی بہاوالدین، ناروال اور چکوال سے ایک ایک ڈینگی ک کا مریض ہسپتالوں میں پہنچا۔ 


 محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کا  کافی سٹاک موجود ہے۔

مزیدخبریں