چیئرمین  پی سی بی  چیمپینز ون ڈے کپ کا افتتاحی میچ دیکھنے فیصل آباد پہنچ گئے

12 Sep, 2024 | 07:00 PM

عمران اسلم: پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی چیمپئنز ون ڈے کپ کا افتتاحی میچ دیکھنے کیلئے فیصل آباد پہنچ گئے۔ میچ   کے دوران  بریک  میں افتتاحی تقریب ہوگی  

 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے فیصل آباد پہنچنے پر  کمشنر فیصل آباد ،سی پی او  اور دیگر حکام نے ایئر پورٹ پر محسن نقوی کا استقبال کیا۔ چیئرمین پی سی بی چیمپئنز ون ڈے کپ کا افتتاحی میچ دیکھنے کے لئے فیصل آباد پہنچے ہیں، ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں محمد رضوان کی زیرقیادت مارخورز اور شاداب خان کی پینتھرز مدمقابل ہوں گی تاہم میچ کے دوران بریک میں افتتاحی تقریب بھی منعقد ہوگی، جس میں آئمہ بیگ پرفارم کریں گی۔

مزیدخبریں