واٹس ایپ نے صارفین کے وقت کی بچت اور آسانی کیلئے نئے فیچر پر کام شروع کردیا

12 Sep, 2024 | 06:54 PM

ویب ڈیسک : مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کی آسانی کیلئے جلد ہی ایک نیا شارٹ کٹ متعارف کروارہی ہے ۔ 

یہ نیا واٹس ایپ فیچر  ناصرف واٹس ایپ پر صارفین کے تجربے کو بہتر بنائے گا بلکہ ان کے وقت کو بھی بچائے گا، یہ فیچر صارفین کو  ان کے  گروپس اور کانٹیکٹس کے بہتر انتظام میں مدد دے گا۔ 

واٹس ایپ  کی نئی اپ ڈیٹ  ڈاؤن لوڈ کیے جانے کے بعد  چیٹ انفو اسکرین  میں اوپر بنے ایپ بار  میں  بٹن کے طور  پر شامل ہوجائے گی, صارفین براہ راست چیٹ انفو اسکرین  سے مینیو تک رسائی  حاصل کرتے ہوئے کسی شخص یا گروپ کو مخصوص فہرست میں شامل کرسکیں گے, اس اپ ڈیٹ کے ذریعے صارف ایپ سیٹنگز میں جائے بغیر نئی فہرست بھی  بناسکیں گے۔

ایک بار  لسٹ ترتیب دینے اور مخصوص کانٹیکٹس شامل کیے جانے کے بعد، صارفین مستقبل میں چیٹ اسکرین کے اوپری حصے میں  ہی متعلقہ فلٹر کو منتخب کرکے ان چیٹس کو باآسانی تلاش اور ہٹا بھی سکیں گے اس طرح صارف کا وقت بچایا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ تیاری کے مراحل میں ہے جو جلد ہی  واٹس اپ کے تازہ ترین بیٹا ورژن پر اینڈرائیڈ 2.24.19.25اپ ڈیٹ کا حصہ ہوگی۔

مزیدخبریں