کومل اسلم:محکمہ سیاحت کو ملنے والی ڈبل ڈیکر بسیں تاحال ٹرمینل پر نہ پہنچ سکیں ، انتظامیہ کی جانب سے14 اگست کو نئی ڈبل ڈیکر بسوں کو روٹ پر چلایا جانا تھا ماہ اگست گزر گیا ستمبر بھی آدھا گزر چکا ہے لیکن نئی ڈبل ڈیکر بسیں ابھی تک نہیں پہنچیں
محکمہ سیاحت کی سستی کے باعث تاخیر کا سامنا ہے نئی فلی ائیر کنڈیشنڈ ڈبل ڈیکر بسیں چودہ اگست کو نہ چلائی جا سکی۔ ورلڈ بنک کے ذریعے سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ملنے والی نئی بسیں تاحال ٹرمینل پر نہ پہنچ سکیں باوثوق ذرائع کے مطابق نئی جدید طرز پر مشتمل بسیں اب 27ستمبر ورلڈ ٹورزم ڈے پر چلائی جائیں گی انتظامیہ کو بروقت اقدامات کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے افسران سمیت عملے پر کڑی نگرانی کرنے کی ضرورت ہے