سٹی42: اسلام آباد میں غیر معیاری شراب پینے کے بعد دو نوجوان لڑکیوں اور ایک لڑکے کی موت ہو گئی۔
پولیس کے مطابق تین نوجوانوں کی موت کا واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف 11 ٹو میں ایک ڈانس پارٹی مین ہوا۔ اس ڈانس پارٹی کا اہتمام الصفہ ہائٹس میں کیا گیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق تینوں نوجوان پارٹی اور ڈانس کر رہے تھے اور غیر معیاری شراب پی رہے تھے جس کے نتیجے میں ایک لڑکی اور لڑکے نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔
دوسری لڑکی، نادیہ، جس کی حالت بھی بگڑ گئی تھی، اس نے الصفا ہائٹس کے عملے کو مطلع کیا جس نے ایمبولینس سے پہلے پولیس کو بلایا۔ شالیمار تھانے کے پولیس اہلکاروں نے نادیہ کو پمز اسپتال پہنچایا جہاں وہ بھی دم توڑ گئی۔
لڑکے کی شناخت ثابت ولد عبدالسبحان کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری لڑکی کی شناخت ہونا باقی ہے۔