سٹی 42: پنجاب میں ممنوعہ اسلحہ کی سپلائی روکنے کے لیے پولیس متحرک ہے ۔ پولیس افسران کو ناجائز اسلحہ کی نقل و حمل روکنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ چیک پوسٹوں کی بھی تعداد بڑھا کر کڑی نگرانی کا حکم دے دیا گیا ۔
پولیس افسران کو ناجائز اسلحہ کی نقل وحمل روکنے کا حکم دے دیا گیا ۔چیک پوسٹوں کی تعداد بڑھا دی گئی،کڑی نگرانی کا بھی حکم جاری کردیا گیا موٹر ویز کے داخلی وخارجی 69پوائنٹس پر چیکنگ سخت کرتے ہوئے اضافی نفری تعینات کردی گئی ۔آئی جی کی جانب سے وزیراعلیٰ کے احکامات پر عملدرآمد شروع ہوگیا ۔تمام دعووں کےباوجودصوبہ بھرمیں ناجائز اسلحہ کی ترسیل جاری ہے۔پنجاب میں ممنوعہ بور اسلحہ،راکٹ لانچر،ہینڈ گرنیڈ کہاں سے آتے ہیں؟ ناجائز اسلحہ کون سپلائی کرتا ہے ؟؟وزیر اعلی نے پولیس افسران کو ناجائز اسلحہ کی صوبہ میں نقل وحمل روکنے کا حکم دے دیا،
لاہور سمیت صوبہ بھر میں چیک پوسٹوں کی تعداد بڑھا کر132 کر دی گئی ،، چیک پوسٹوں پر اسلحہ کی نقل وحمل پر سخت نظر رکھی جائے گی،پنجاب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹر ویز کے داخلی وخارجی 69پوائنٹس،14 صوبائی چیک پوسٹس اور49دریائی چیک پوسٹس پرچیکنگ کا عمل سخت کردیا گیا ہے، پولیس حکام ناکے پر موجود تمام جوانوں کو باڈی کیم لگائے جائیں گے ،ابتدائی طور پر 115باڈی کیم چیک پوسٹس پر فراہم کردئیے گئے، باقی چیک پوسٹوں کےلئے مزیدکیمرے ویڈیو کے ساتھ وائس ریکارڈنگ والے کیمرے خریدے جائیں گے
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سپیشل برانچ ناکوں پر کارکردگی کے حوالے خصوصی رپورٹس تیارکرکے فراہم کرےگی، موٹر ویز کے تمام داخلی وخارجی راستوں پر اسلحہ کی روک تھام کے لیے اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے
پنجاب میں ممنوعہ اسلحے کی سپلائی روکنے کے لیے پولیس متحرک
12 Sep, 2024 | 06:04 PM