ویب ڈیسک : بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین کی گفتگو کو نامناسب قرار دےدیا
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈہ پور کو صحافیوں کے بارے میں اس طرح کی نازیبا گفتگو سے اجتناب کرنا چاہیے تھا علی امین جوش خطابت میں حد سے زیادہ بول گئے ہیں ۔ علی امین گنڈا پور کی صحافیوں کے بارے میں گفتگو کی تائید نہیں کرتا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ صحافی جس پریشر میں کام کرتے ہیں وہ جہاد سے کم نہیں ۔
8 ستمبر کو اسلام آباد جلسے میں وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے صحافیوں اور خواتین کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کی تھی جس پر صحافی اور خواتین احتجاج کرتی رہیں ۔ اور معافی کا مطالبہ کیا جاتا رہا مگر علی امین گنڈاپور نے کہا وہ معافی نہیں مانگیں گے جس پر ملک بھر کے پریس کلبز نے بھی علی امین کی میڈیا کوریج بین کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا جب تک علی امین گنڈا پور معافی نہیں مانگیں گے ان کی میڈیا کوریج نہیں کی جائے گی