عثمان خادم : پاکستان تحریک انصاف نے کل کا احتجاج موخر کردیا ۔
تحریک انصاف قیادت نے آج احتجاج کی کال واپس لے لی ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی 17 ستمبر کو سیمینار اور 21 ستمبر کو جلسہ کرنے جا رہی ہے، احتجاج کی صورت میں کارکنان و قیادت کی گرفتاری کا خدشہ ہے ۔ کارکنان کی میلاد النبی ﷺ سیمینار اور جلسے میں شرکت زیادہ ضروری ہے ۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے جمعہ کے روز احتجاج کی کال دے رکھی تھی ۔