ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشنز میں یکمشت اضافہ ختم کیے جانے کا امکان

ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشنز میں یکمشت اضافہ ختم کیے جانے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشنز میں یکمشت اضافہ ختم کیے جانے کا امکان سامنے آیا ہے۔ 

 وزارت خزانہ کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 2 سال کے دوران مہنگائی کا تناسب دیکھ کر پنشنز میں اضافہ کیا جائے گا، پنشنزمیں 2 سال کی مہنگائی کےتناسب کےلحاظ سے 80 فیصداضافہ ہوگا۔ رواں مالی سال کےدوران بجٹ میں ریٹائرڈ ملازمین کی پنشنز میں 15 فیصد اضافہ کیا تھا ، آئندہ مالی سال میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں کنٹرول کرنے کا ہدف ہے، نئے پنشنز طریقہ کار سے بڑھتا پنشنز کا حجم کم کرنےمیں مدد ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال بجٹ میں پنشنز کیلئے 1014ارب روپے مختص کیےگئے ہیں، 2 سال کے دوران مہنگائی کا تناسب نکال کر 80 فیصد کے برابر اضافہ کیا جائے گا۔ پنشنز کو مہنگائی کے تناسب سے بڑھانے کی تجویز پے اینڈ پنشن کمیشن 2020نےدی ، پنشنزمیں اضافےکیلئےمہنگائی کےاعدادوشمارمرکزی بینک کی جانب سےفراہم کیے جائیں گے۔