پاکستانی طلباء کو بین الاقوامی ڈیجیٹل ترقی میں شامل کرنے کا منصوبہ،درخواستیں طلب

12 Sep, 2024 | 03:57 PM

عمران یونس: پاکستان کے طلباء کو بین الاقوامی ڈیجیٹل ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کا نیا موقع فراہم کرنے کے لیے  یونیسکو اور ہواوے نے  25-2024کے بین الاقوامی آئی سی ٹی مقابلے کے لیے درخواستیں طلب کر لی۔

 ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلباء سے درخواستیں جمع کرانے کی اپیل کی ہے جبکہ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 اکتوبر ہے۔

یاد رہے کہ یہ عالمی مقابلہ ایڈوانس ڈیجیٹل لرننگ کی ترقی، اکیڈیمیا اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے کیلئے منعقد کیا جاتا ہے۔ ہر سال انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کے طلباء کو اس مقابلے میں شامل کیا جاتا ہے تاکہ وہ عالمی سطح پر اپنی مہارتوں کا لوہا منوا سکیں اور جدید ٹیکنالوجیز میں حصہ لے سکیں۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تمام یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلباء کو اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے طلباء آخری تاریخ سے قبل اپنی درخواستیں جمع کرائیں تاکہ وہ عالمی ڈیجیٹل ترقی کے اس اہم مقابلے میں حصہ لے سکیں۔

مزیدخبریں