ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ سنی لیونی کا آئٹم گانے دیکھنے والوں کیلئے پیغام

اداکارہ سنی لیونی کا آئٹم گانے دیکھنے والوں کیلئے پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سنی لیونی ہمیشہ اپنے بولڈ لباس و فلمز کے سبب تنازع کا شکار رہی ہیں، حال ہی میں اداکارہ نے آئٹم گانوں کے دفاع میں بیان دیا۔ 

تفصیلات کےمطابق سنی لیونی نے بالی وڈ میں قدم رکھنے سے قبل بھارتی مقبول ترین ریئیلٹی شو ’بگ باس‘ میں بطور امیدوار شرکت کی اور اسی شو میں بھارت کے معروف فلمساز مہیش بھٹ ایک قسط میں بطور مہمان آئے اور ان کو فلم آفر کی۔

اس شو کے بعد اداکارہ اپنی پہلی ڈیبیو فلم ’جسم 2‘ میں جلوہ گر ہوئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے اپنے بولڈ سینز پر مبنی فلمز اور گانوں کے سبب پوری دنیا میں پہچانی جانے لگیں۔

حال ہی میں ایک میڈیا انٹریکشن کے دوران اداکارہ   سنی لیونی نے آئٹم گانوں پر اپنی رائے کا اظہار کیا، ان کا کہنا ہے کہ ’آئٹم سانگز’ کی تشہیر کو ابھارنے یا عورتوں کی توہین کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے، بلکہ یہ تفریح فراہم کرنے کا ایک طریقہ ہے،یہ گانے صرف لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے لیے بنائے جاتے ہیں اور ان کا مقصد صرف خوشی اور تفریح ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ سنی لیونی نے مختلف زبانوں میں کئی آئٹم سانز میں ڈانس پرفارم کرچکی ہیں، ان کے گانوں میں’ بیبی ڈول‘’لیلّا میں لیلّا‘’ٹریپی ٹریپی’ (بھو می)، ’پیا مورے’ (بادشاہو)، ’پانی والا ڈانس’ (کچھ کچھ لوچا ہے)، ’موہا مندیری’ (مدھورا راجہ)، ’دیو دیو’ (پی ایس وی گرودا ویگا)، اور "لیلّا" (شوٹس آؤٹ ایٹ وادالا) شامل ہے۔