ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زمبابوے کرکٹ بورڈ کا پی سی بی سے رابطہ، این او سی کے معاملے پر غور

زمبابوے کرکٹ بورڈ کا پی سی بی سے رابطہ، این او سی کے معاملے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد:  زمبابوے کرکٹ بورڈ نے زم ایفرو کرکٹ لیگ کے لیے منتخب کرکٹرز کو این او سی فراہم کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) سے رابطہ کیا ہے۔

  پی سی بی نے این او سی کے معاملے پر غور کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن چیمپئنز ون ڈے کپ کھیلنے والے کرکٹرز کو این او سی نہیں دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق، جن کھلاڑیوں نے چیمپئنز لیگ نہیں کھیلا، انہیں این او سی مل سکتا ہے۔ ایفرولیگ کے لیے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں میں شاہ نواز دہانی، آصف علی، شرجیل خان، حیدر علی، یاسر شاہ، محمد عرفان، اور سلمان ارشاد شامل ہیں تاہم، حیدر علی، محمد آصف، اور شاہ نواز دہانی چیمپئنز ون ڈے کپ کھیل رہے ہیں، اور ان تینوں کو زم ایفرو لیگ کے لیے این او سی نہیں مل سکے گا۔