فراڈ کیس، ملزمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ،عدالت ڈی آئی جی پربرہم

12 Sep, 2024 | 03:40 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : فراڈ کی ملزمہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ،ڈی آئی جی  انویسٹیگیشن ذیشان اصغر لاہور ہائیکورٹ پیش ، عدالت کا پولیس کارکردگی پر اظہار ناراضگی ،ایس پی سول انویسٹیگیشن سول لائن کو جواب سمیت پیش ہونے کے لئے مہلت دے دی ۔

جسٹس محمد طارق ندیم نے فراڈ کیس کی  ملزمہ ثمینہ کوثر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی،ملزمہ اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئی  ، جسٹس محمد طارق ندیم نے ڈی آئی جی انویسٹیگیشن ذیشان اصغر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا تھانہ مزنگ میں مقدمہ درج ہوا ہے،ایس پی سول لائن کو بلوالیا ہے، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن نے جواب دیا سر ایس پی انویسٹیگیشن سول لائن جسٹس فاروق حیدر کی کورٹ میں ہیں ، جسٹس  محمد طارق ندیم نے ڈی آئی جی انویسٹیگیشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ہمارے سامنے آکر بتانے والا بھی کوئی نہیں ، کوئی کانسٹبل تک نہیں آیا ، سسٹم کو خود دیکھ لیں ، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن بولے سوری سر ، جسٹس محمد طارق ندیم نے ڈی آئی جی انویسٹیگیشن سے مکالمہ کرتے ہوئے مزید کہا چار کیسوں میں پہلے سے ڈائریکشن دی ہوئی ہیں جس پر عمل درآمد نہیں ہوا، پولیس کو اگر  وہ ڈائریکریشن سوٹ نہیں کرتی تو انہیں منسوخ کروالیں ، سی سی پی او جب پیش ہوں گے تو انہیں بھی بتائیں گے ، عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی.

مزیدخبریں