انسدادِ پولیو مہم،15ستمبر تک شہر کی سکیورٹی ہائی الرٹ

12 Sep, 2024 | 03:29 PM

عرفان ملک: وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیو کے 100فیصد خاتمے کا مشن، سکیورٹی ہائی الرٹ,لاہور پولیس کے انسدادِ پولیو مہم کے پر امن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات.
شہر میں پولیو ورکرز کی سکیورٹی کیلئے1200سے زائد افسران وجوان تعینات کئے گئے، 15ستمبر تک جاری انسدادِ پولیو مہم کے کامیاب انعقاد تک سکیورٹی الرٹ گی۔

سی سی پی او لاہور کا کہناتھا کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لئے بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے،ایس ایچ اوز کو اپنے علاقے میں پولیو ٹیموں کے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی ہدایت کی گئی،انسداد پولیو ٹیموں کو سکیورٹی کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزیدخبریں