ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کے خلاف درخواست کا تحریری فیصلہ جاری

 چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کے خلاف درخواست کا تحریری فیصلہ جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کے خلاف درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ،دورکنی بنچ نے قرار دیا کہ منتخب حکومت نے بھی چیئرمین نادرا کی تعیناتی اور رول سات اے کی توثیق اور منظوری دی جسے درخواست گزار نے چیلنج ہی نہیں کیا .

جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے 2 صفحات کا تحریری حکم جاری کیا , تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ نگران حکومت نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی اور رول سات اے کی منظوری  دی ،منتخب حکومت نے بھی چیئرمین نادرا کی تعیناتی اور رول سات اے کی توثیق اور منظوری دی ، درخواست گزار نے منتخب حکومت کی چیئرمین نادرا کی تعیناتی کی منظوری کو چیلنج نہیں کیا ،سنگل بنچ کی جانب سے موقع دینے کے باوجود  درخواست گزار نے منتخب حکومت کے اقدام کو چیلنج نہیں کیا ، وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ سمیت دیگر پیش ہوئے ، تحریری فیصلہ کے مطابق وفاق کے لاء افسران کے مطابق سنگل بنچ نے رول سات اے کی موجودگی میں تعیناتی کالعدم قرار نہیں دے سکتے،وفاق کے لاء افسران کے مطابق چئیرمن نادرا کی تعیناتی کو غیر قانونی طور پر کالعدم قرار دیا گیا ، وفاق کے لاء افسران کی جانب  سے سنگل بنچ کا  چھ ستمبر دوہزار چوبیس کا فیصلہ منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ،درخواست گزار نے عدالتی مہلت کے باوجود رٹ پٹیشن میں ترمیم نہیں کی ، چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کیا جاتا ہے،

Ansa Awais

Content Writer