ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کی بڑی کارروائیاں ،2اشتہاری گرفتار

12 Sep, 2024 | 03:00 PM

عرفان ملک: وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن, ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کی بڑی کارروائیاں ، 2اشتہاری گرفتار.

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں طاہر کمال اور یاسر شاہد شامل ہیں، ملزم طاہر کمال کو چھاپہ مار کارروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا،ملزم شہریوں کوغیرقانونی طور بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پایاگیا ،ملزم نے شہری کو آذربائیجان ملازمت کی غرض سے بھجوانے کیلئے 3 لاکھ 12 ہزار وصول کئے، گرفتار ملزم سال 2023 سے عدالتی اشتہاری تھا،ملزم شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہناتھا کہ دوسری کارروائی میں اشتہاری ملزم یاسر شاہد کو کھاریاں سے گرفتار کیا گیا،ملزم شہریوں کوغیر قانونی طور ملازمت کی غرض سے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پایا گیا،ملزم 2016 سے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کی مطلوبہ ملزمان کی فہرست میں شامل تھا،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

مزیدخبریں