پنجاب میں شہداء کے اہلخانہ کیلئے رہائشی پیکیج میں 40 فیصد اضافہ منظور

12 Sep, 2024 | 02:46 PM

عرفان ملک:  مہنگائی کی بڑھتی ہوئی لہر نے شہداء کے اہلخانہ کیلئے گھر کی خریداری کو مشکل بنا دیا  تاہم اب   میں 40 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی  ہے جسے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے منظور کر لیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس کے ذرائع کے مطابق، موجودہ پیکیج میں دی جانے والی رقم کی قیمتیں مہنگائی کے سبب ناکافی ثابت ہو رہی ہیں۔ موجودہ پیکیج کے تحت شہید کانسٹیبل کے اہلخانہ کو 5 مرلے کا گھر 1 کروڑ 35 لاکھ روپے میں دیا جاتا ہے جبکہ اے ایس آئی اور سب انسپکٹر شہداء کے اہلخانہ کو 7 مرلے کا گھر 1 کروڑ 75 لاکھ روپے میں ملتا ہے۔ انسپکٹر اور ڈی ایس پی رینک کے شہداء کے اہلخانہ کو 10 مرلے کا گھر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے میں فراہم کیا جاتا ہے  اور ایس پی اور ایس ایس پی رینک کے شہداء کے اہلخانہ کو 12 مرلے کا گھر 3 کروڑ روپے میں دیا جاتا ہے۔ ڈی آئی جی اور اس سے اوپر کے رینک کے شہید افسران کے اہلخانہ کو 5 کروڑ روپے سے ایک کینال کا گھر ملتا ہے۔

پولیس حکام کی جانب سے پیش کی گئی تجویز کے مطابق شہید کانسٹیبل کی فیملی کے لیے پیکیج بڑھا کر 1 کروڑ 89 لاکھ روپے  جبکہ اے ایس آئی اور سب انسپکٹر کی فیملی کے لیے 2 کروڑ 45 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ایس پی، ایس ایس پی، اور ڈی آئی جی رینک کے شہداء کے اہلخانہ کے پیکیج میں بھی 40 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ اجلاس میں اس تجویز کو منظور کر لیا ہے  جو فنانس ڈیپارٹمنٹ کی مخالفت کے باوجود نافذ العمل ہوگی۔ یہ اقدام شہداء کے اہلخانہ کو مہنگائی کے دور میں رہائشی مشکلات سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے گا۔
 

مزیدخبریں