ویب ڈیسک : سندھ حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی، آئی جی سندھ کی درخواست پر محکمہ داخلہ سندھ نے حکم نامہ جاری کردیا۔
محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق مطابق کراچی جنوبی میں 13، 14 16 اور17 ستمبر، کراچی شرقی میں 13، 16 اور 17 ستمبر اور کراچی غربی میں 16 اور 17 ستمبر کو ڈبل سواری پر پابندی رہے گی۔ حیدرآباد میں 12 ربیع الاول تک موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی رہے گی، دادو اور سکھر میں 16 اور 17 ستمبر تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
حکم نامے میں بتایا گیا کہ خیرپور اور گھوٹکی میں 13 سے 17 ستمبر جبکہ لاڑکانہ ڈویژن میں 17 ستمبر کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔