موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری

12 Sep, 2024 | 02:25 PM

ویب ڈیسک : پاکستانی کمپنی ہونڈا کی جانب سے 125 موٹرسائیکل کا نیا ماڈل سی جی 125 گولڈ لانچ کردیا گیا، خریداد بینک سے آسان اقساط پر خرید سکتے ہیں۔ 

 ہونڈا کمپنی نےحال ہی میں گرافک ڈیزائن میں بڑی تبدیلی کے ساتھ تمام ویریئنٹس کے لیے اپنے نئے ماڈل کی نقاب کشائی کی ہے، کمپنی نے تقریب کے دوران موٹر سائیکل کے ماڈل ہونڈا سی جی 125 گولڈ 2025 کی بھی نقاب کشائی کی۔

ستمبر 2024 تک ہونڈا سی جی 125 گولڈ کی قیمت پاکستان میں 2 لاکھ  92 ہزار 900 روپے ہے، نئے ماڈل کی قیمت پرانے ماڈل کے مقابلے میں 10 ہزار روپے زیادہ ہے، پہلے ماڈل کی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 900 تھی۔ 

ہونڈا موٹرسائیکل کا مذکوہ نیا ماڈل قسطوں پر بھی دستیاب ہے جو خریداد نجی بینک سے آسان اقساط پر خرید سکتے ہیں،نجی بینک نے 3 سال کی آسان اقساط پر ہونڈا سی جی 125 گولڈ فروخت کیلئے پیش کیا ہے تاہم خریدار ایک سالہ اقساط پر بھی یہ موٹرسائیکل خرید سکتے ہیں۔

 ایک سالہ اقساط کے پلان کے تحت خریدار کو پیشگی 89 ہزار 670 روپے ادا کرنے ہوں گے، جس میں 1800 روپے پراسیسنگ کے بھی شامل ہیں، خریدار کو 20 ہزار 495 روپے قسط کی صورت میں ماہانہ وار ادا کرنے ہوں گے۔

مزیدخبریں