ویب ڈیسک : صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی ہوئی۔
سونا 2 لاکھ 63 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا ،10گرام سونے کی قیمت میں 857روپے کی کمی دیکھی گئی،10گرام سونا 2 لاکھ 25 ہزار 480 روپے کا ہوگیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا8ڈالر کی کمی سے 2515 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 900 روپے پر مستحکم رہی ہے۔
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
12 Sep, 2024 | 02:12 PM