پروڈکشن آرڈر کے بعد پی ٹی آئی ایم این ایز پارلیمنٹ پہنچ گئے

12 Sep, 2024 | 01:13 PM

 طیب سیف:قومی اسمبلی اجلاس ، سپیکر کے پروڈکشن آرڈر کے بعد پی ٹی آئی ایم این ایز پارلیمنٹ پہنچ گئے سپیکر کی طرف سے پی ٹی آئی کے گرفتار دس ارکان کے پروڈکشن آرڈرز گزشتہ روز جاری کیے گئے تھے.

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس ، سپیکر کے پروڈکشن آرڈر کے بعد پی ٹی آئی ایم این ایز پارلیمنٹ پہنچ گئے,سپیکر کی طرف سے پی ٹی آئی کے گرفتار دس ارکان کے پروڈکشن آرڈرز گزشتہ روز جاری کیے گئے تھے.

پی ٹی آئی کے 10 ارکان میں وقاص اکرم شیخ زین قریشی ملک اویس جھکڑ ملک عامر ڈوگر احمد چھٹہ شامل ہیں، پروڈکشن پر لائے جانے والے گرفتار ارکان میں زبیر خان وزیر سید احد علی شاہ سید نسیم علی شاہ شیر افضل مروت یوسف خان شامل ہیں۔

پی ٹی آئی کے گرفتار دس ارکان کو قائمقام سارجنٹ ایٹ آرمزفرحت عباس کے حوالے کیا گیا،گرفتار اراکین اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر 5 سے لایا گیا، پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر اور پارلیمنٹ سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

مزیدخبریں