قیصر کھوکھر : ٹی ایچ کیو اور ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کو ادویات کی فراہمی کیلئے 4ارب 80کروڑ جاری, محکمہ خزانہ نے ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے بجٹ جاری کیا۔
محکمہ خزانہ نے ٹی ایچ کیو اور ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کو ادویات کی فراہمی کے لئے 4 ارب 80 کروڑ روپے جاری کردیئے ۔ محکمہ خزانہ نے بجٹ ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے لئے جاری کیا ۔ محکمہ خزانہ نے ٹی ایچ کیو اور ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کی ری ویمپ کے لیے 2 ارب روپے جاری کئے ہیں۔ بجٹ تحصیل اور ضلع کے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ اور سہولیات کیلئے خرچ کیا جائے گا۔محکمہ خزانہ کی جانب سے بجٹ آن لائن کر دیا ہے ۔