ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ،سیکرٹری جنرل نے ووٹرز کی فہرستیں طلب کر لیں

 انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ،سیکرٹری جنرل نے ووٹرز کی فہرستیں طلب کر لیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی :پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات ، سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے پنجاب سمیت ملک بھر سے ووٹرز کی فہرستیں طلب کر لیں۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے انٹرا پارٹی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ۔ اس سلسلے میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کردی۔ سینٹرل پنجاب سیکرٹریٹ نے وسطی پنجاب کے 26 اضلاع سے 50 50 ووٹرز کے نام، شناختی کارڈز کی کاپی سمیت دیگر کوائف طلب کر لئے ۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کی تیاریاں جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن کی جانب سے تاریخ دئیے جانے کے بعد ہونگے۔

Ansa Awais

Content Writer