علی ساہی: منشیات کے قیدیوں سے اب دوست احباب ملاقات نہیں کرسکیں گے، قیدیوں سے صرف فیملی ممبر ،قریبی رشتہ دار ملاقات کرسکیں گے۔
آئی جی جیل میاں فاروق نذیر کے مطابق منشیات کے قیدیوں سے زیادہ تر ڈیلر یا ان کے دوست ملاقات کیلئے آتے ہیں، منشیات کے استعمال و خریدوفروخت کی حوصلہ شکنی کیلئے فیصلہ کیا گیا ،گزشتہ دنوں منشیات کے ملزمان کی ملاقاتیں بند کی تھیں،ملاقاتوں پرسختی کی مقصد منشیات کی روک تھام یقینی بنانا ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات کا کہناتھا کہ قیدیوں کی ملاقاتوں کے دوران منشیات برآمد ہونے پرسخت اقدامات کئے گئے،نئے ایس او پیز محکمہ داخلہ کو بھجوائے جائیں گے،ایس او پیز پر منظوری کے بعد عملدرآمدشروع کردیا جائےگا۔