امیتابھ بچن کی طالبہ کو’ tea date‘ پر لے جانے کی خواہش، ویڈیو وائرل

12 Sep, 2024 | 12:35 PM

ویب ڈیسک: معروف ٹی وی شو’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ کا سیزن 16 ان دنوں کامیابی سےنشر کیا جارہا ہے جس کی میزبانی ہمیشہ کی طرح بالی ووڈ  کے میگا سٹارامیتابھ بچن کررہے ہیں، پروگرام کی تازہ ترین قسط میں امیتابھ بچن نے طالبہ کو ’ٹی ڈیٹ‘ پر لے جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق ’ کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 16‘ کی  تازہ ترین قسط میں امیتابھ بچن کی مدمقابل کے ساتھ بے تکلفانہ اور غیررسمی گفتگو کو شائقین کی بڑی تعداد پسند کر رہی ہے، پروگرام کی نئی قسط میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی کردش کررہی ہے، ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ  میزبان امیتابھ بچن نے دلچسپ انداز میں مقابلہ کرنے والی طالبہ کو ’ٹی ڈیٹ‘ پر لے جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

یہ اس وقت ہوا جب راجستھان کے جودھپور سے تعلق رکھنے والی ساکشی پنوار نے بگ بی کے ساتھ فلرٹ کرنے کی کوشش کی، طالبہ ساکشی پنوار، جو سرکاری امتحانات کی تیاری کر رہی ہیں، بگ بی کی شکل اور خوشبو کی تعریف کرتی ہیں۔

اس نے امیتابھ بچن سے کہا، سرجب آپ مجھے تحفہ دینے آئے تھے، تو تم میرے پاس کھڑے تھے۔ سر کیا خوشبو آرہی تھی آپ سے۔ براہ مہربانی آپ بتائیں گے آپ کونسا پرفیوم کا استعمال کرتے ہیں؟ میں وہ پرفیوم خریدوں گی۔

امیتابھ بچن تعریف سن کر تھوڑا سا شرما گئے، پھر انہوں نے کہا، ’ساکشی جی ایک بات بتائیں آپ کو؟ کھیل ویل کو ماریئے گولی، چلیے ہم اور آپ چائے پیتے ہیں، ذرا گھوم کر آتے ہیں، ماتا پیتا جی شما چاہیں گے (مجھے امید ہے کہ آپ کے والدین مجھے معاف کر دیں گے۔)

ساکشی وہیں نہیں رکی اور اس نے کہا، سر، کیا میں آپ کو کچھ بتا سکتی ہوں؟ آپ بہت خوبصورت لگ رہے ہیں،میں آپ کو گھورنے سے اپنے آپ کو قابو میں نہیں رکھ پا رہی ہوں، آپ کو میک اپ کی ضرورت نہیں ہے۔

 بگ بی نے اس پر رضامندی ظاہر کی اور میک اپ آرٹسٹوں کا حوالہ دیتے ہوئےکہا، ”براہ مہربانی انہیں بتائیں، وہ مجھے ہراساں کرنے کیوں آتے ہیں؟“

مزیدخبریں