اچھرہ: عربی لباس پہننے پر خاتون پر حملے کےکیس میں بڑی پیشرفت

12 Sep, 2024 | 11:35 AM

جمال الدین: اچھرہ میں عربی لباس پہننے پر خاتون پر حملے کےکیس میں بڑی پیشرفت،لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق عدالت نے مقدمہ کو سیشن عدالت منتقل کرنے کا حکم دے دیا،پولیس نے ملزمان التمش ثقلین ، ندیم ،محمدعلی عرف چاند بٹ کو گنہگار قرار دے دیا جبکہ ملزمان میں ملک خرم شہزاد اور عادل سرور بھی شامل ہیں۔

پولیس نے ملزمان خالد محمود خالد ، علیم الدین ،علامہ ثاقب علی کو بے گناہ قرار دیا،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔

واضح رہے کہ تھانے میں موجود علماء نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ خاتون نے جو عربی تحریر شدہ لباس پہنا وہ ٹھیک ہے، اس میں کوئی قباحت نہیں، ڈئزائینگ کچھ ایسی بنی ہوئی تھی جس پر لوگوں کو لگا کہ عربی آیات تحریر ہیں۔

مزیدخبریں