شاہین عتیق: ماڈل ٹاؤن کچہری میں عدالتی اہلکار خالد جاوید پر وکلا کی جانب سے تشدد کیا گیا جس کے بعد عدالتی اہلکاروں نے کام بند کر دیا۔
عدالتی اہلکاروں نے سیشن کورٹ پہنچ کر سیشن جج کے کمرے کے باہر نعرے بازی کی۔ اُن کی جانب سے تشدد میں ملوث وکلا کی گرفتاری کا مطالبہکیا گیا ہے۔ سیشن جج نسیم ورک کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔