ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی نے راہیں جدا کرلیں

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی نے راہیں جدا کرلیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مشہور امریکی ڈرامہ سیریز ‘ گیم آف تھرونز’ سے شہرت پانے والی اداکارہ سوفی ٹرنر اور امریکی گلوکار جوئے جونس کے درمیان طلاق ہوگئی، جوئے جونس امریکی گلوکار نک جونس کے بڑے  بھائی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 35 سالہ جوئے جونس نے 28  سالہ صوفی ٹرنر سے طلاق کے لیے گزشتہ سال درخواست دائر کی تھی، جو عدالت نے منظور کرلی ہے، جوڑے نے 5 سال پہلے شادی کی تھی۔

فلوریڈا کی عدالت نے ایک خفیہ معاہدے کی بھی منظوری دی، جس میں اثاثوں کی تقسیم، بیوی کےلیے مالی مدد اور ان کی دو بیٹیوں کی کفالت بھی شامل ہے،صوفی ٹرنر اور جوئے جونس کے درمیان گزشتہ 6 ماہ سے تعلقات خراب تھے جبکہ حالیہ دنوں کے دوران دونوں کو اپنی شادی کی انگوٹھیوں کے بنا بھی دیکھا گیا تھا۔

سوفی ٹرنر نے دعویٰ کیا کہ ان کے درمیان اختلافات اچانک پیدا ہوئے اور انہوں نے طلاق کے بارے میں میڈیا کے ذریعے سنا۔ دوسری طرف جوئے جونس کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی بار اس معاملے پر گفتگو کی تھی۔

جوڑے کے درمیان ابتدا میں ان کی بیٹیوں کی حوالگی پر تنازعہ ہوا، لیکن جنوری 2024 میں دونوں نے اس مسئلے کو حل کر لیا،غیرملکی میڈیا کے مطابق صوفی ٹرنر اور جوئے جونس کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش 2020 جبکہ دوسری بیٹی کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ صوفی ٹرنر اور جوئے جونس نے مئی 2019 میں سادگی سے اس وقت شادی کی تھی جب صوفی ٹرنر کا شہرہ آفاق ڈراما گیم آف تھرونز اپنے اختتام کو پہنچا تھا۔