مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا

12 Sep, 2024 | 11:11 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشتگردی بدستور جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ایک بار پھر ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قابض بھارتی فوج نے نوجوانوں کو تلاشی اور محاصرے کی آڑ میں جعلی مقابلے میں شہید کیا۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی قابض بھارتی فوج نے 3 کشمیری نوجوانوں کو تلاشی اور محاصرے کی آڑ  میں شہید کیا تھا۔

مزیدخبریں