ویب ڈیسک: بارڈر ہیلتھ سروسز کی غفلت کے باعث منکی پاکس کا پانچواں کیس اسلام آباد سے پشاور پہنچ گیا۔
اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ خلیجی ملک سے آنے والا منکی پاکس سے متاثر شخص 7 ستمبر کو اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچا تھا، بارڈر ہیلتھ سروسز کی غفلت سے مریض ایئر پورٹ سے نکلا اور پشاور پہنچ گیا۔حکام نے بتایا کہ متاثرہ شخص نے ہوٹل میں قیام کیا اور پشاور میں ایک اسکن اسپیشلسٹ سے رابطہ کیا، اس شخص کا خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں ٹیسٹ ہوا، جس میں منکی پاکس پازیٹو آیا۔ماہرین اور حکام نے بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کا کہنا ہے کہ پشاور کے علاوہ دیگر تمام پوائنٹ آف انٹری اور ایئر پورٹس پر سرویلنس انتہائی ناقص ہے۔