ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز،انڈیکس میں 124 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز،انڈیکس میں 124 پوائنٹس کا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، 100 انڈیکس میں 124 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبارکے دوران انڈیکس 78 ہزار 776 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا، کاروبار کے آغاز میں ہی مارکیٹ 193 پوائنٹس پلس ہوکر 74 پوائنٹس مائنس بھی ہوئی،سرمایہ کاروں کی آج شرح سود میں کمی اور آئی ایم ایف پیکج پر نظریں ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 634 پوائنٹس کمی سے 78 ہزار 651 پر بند ہوا، کاروباری دن میں 100 انڈیکس 895 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 69 ہزار 507 رہی، بازار میں کل 53 کروڑ 27 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 14 ارب 73 کروڑ روپے سے زائد رہی۔