اشرف خان : سٹیٹ بینک نے بنیادی شرح سود میں 200 بیس پوائنٹس کی کمی کا اعلان کر دیا۔
مرکزی بینک نے مانٹیری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود 2 فیصد کمی سے 17.50 فیصد کر دی گئی،سٹیٹ بینک کے مطابق مہنگائی کی شرح میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ مہنگائی کی شرح 34 ماہ کی کم سطح سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے ،اگست 2024 میں مہنگائی کی شرح 9.64 فیصد رہی ،کرنٹ اکاونٹ خسارہ میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔اگست 24 میں تجارتی خسارہ میں بھی کمی ہوئی ہے ۔