وزیر اعلیٰ پنجاب کا داتا گنج بخش ٹاؤن میں پولیو ورکر پر تشدد کا نوٹس

12 Sep, 2024 | 10:23 AM

عابد چوہدری: لاہور میں بند روڈ کے علاقے داتا گنج بخش ٹاؤن میں خاتون نے پولیو ورکر کو قطرے نہ پلانے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق داتا گنج بخش ٹاؤن یو سی 69 میں پولیو ٹیم پر تشدد کا واقعہ پیش آیا جہاں  ایک خاتون نے پولیو ورکر کو قطرے نہ پلانے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور جھگڑے کے بعد تشدد میں شدت اختیار کی۔

تشدد کے دوران خاتون کے ہاتھوں پولیو ورکر کے کپڑے بھی پھٹ گئے۔ پولیس کی موقع پر دیر سے پہنچنے کی اطلاع ملی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیو ٹیم پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ۔

مزیدخبریں