سفاک بیوی نے  والدین کی مدد سے شوہر کو زہریلی چائے پلا کر مار ڈالا

12 Sep, 2024 | 10:09 AM

محمد چاند ملک: ڈسکہ میں بیوی نے والدین  کی مدد سے زہریلی چائے پلا کر شوہر  کی جان لے لی۔

 پولیس کے مطابق موترہ کے رہائشی ذیشان کی شادی عرفان کی بیٹی رمن سے ہوئی تھی ،ذیشان سسرال آیا ہوا تھا کہ ساس رضیہ اور اس کی رمن نے چائے میں زہر پلا دیا۔ذیشان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سیالکوٹ ریفر کیا جو جانبر نہ ہو سکا۔

 واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے،پولیس نے میاں بیوی اور بیٹی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
 

مزیدخبریں