شگفتہ اعجاز کی شوبز سے دوری ، جذباتی ویڈیو پیغام وائرل

12 Sep, 2024 | 09:13 AM

ویب ڈیسک:  پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز  نے پچھلے کافی عرصے سے سکرین پر نظر نہ آنے کی وجہ بتا دی، انہوں نے اپنے مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام بھی شئیر کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اداکارہ شگفتہ اعجاز نے گزشتہ 6 ماہ سے کسی بھی ڈرامے میں کام نہ کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کر دیا جس نے مداحوں کو جذباتی کر دیا ہے ، اپنے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں شگفتہ اعجاز نے بتایا کہ وہ گزشتہ 6 ماہ سے کسی بھی ڈرامے یا پروجیکٹ میں کام نہیں کر رہی ، ساتھ ہی انہوں نے وضاحت دی کہ اس کی وجہ انہیں کام کا ملنا نہیں ہے بلکہ  وہ دانستہ طور پر  سکرین سے دور ہیں۔

 انہوں نے انکشاف کیا کہ مجھے متعدد پروجیکٹ  کی آفر بھی آئی لیکن میں نے ٹھکرا دی اور جب میں ان میں سے کسی بھی ڈرامے کو ٹی وی پر چلتے دیکھتی ہوں تو مجھے ایک دم سے یاد آجاتا ہے کہ اس پروجیکٹ کا سکرپٹ میرے پاس آیا تھا۔

معروف اداکارہ نے دانستہ شوبز سے دوری کی وجہ بھی بیان کی ہے جو کہ انتہائی جذباتی ہے ، شگفتہ اعجاز کا کہنا تھاکہ ان کے لیے ترجیح ان کی فیملی ہے میرے شوہر ہیں  اور میں اس بات پر انتہائی خوش ہوں کہ میں نے اپنےکام پر اپنے شوہر کو ترجیح دی بجائے کام کے میں نے اپنے شوہر کیساتھ وقت گزارا، خیال رہے کہ چند روز ہی ایک ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل ہوئی تھی  جس میں شگفتہ اعجاز نے اپنی شادی کی سالگرہ  ہسپتال میں اپنے شوہر کیساتھ منائی جس میں وہ انتہائی خوش نظر آرہی تھیں، اسی ویڈیو سے ان کے مداحوں کو  پتا چلا کہ   شگفتہ اعجاز کے شوہر  کو کینسر ہے ۔

 

اداکارہ نے حالیہ ویڈیو میں بتایا کہ کل میں نے اپنے شوہر کو آواز دی ، انھوں نے آنکھیں کھولی تو میں نے ان سے پوچھا کہ میں کون ہو ، تو انھوں نے مجھے سینے سے لگا لیا اور جب میں نے ان کو بچوں کا بتایا تو ان کے چہرے پر مسکراہٹ سی آگئی اور شاید یہی زندگی ہے ، میں نے جو پچھلے ۱۰ مہینوں میں رشتے کھوئیں ہیں اس نے مجھے بہت ہمت دی ہے، بہت کچھ سکھایا ہے ، میں زندگی کی حقیقت کو کھلی آنکھوں سے دیکھتی ہوں کہ ہمارا انجام بھی یہی ہے لیکن بس یہ جو جانے سے پہلے اتنی مشکل ہوتی ہے یہ بہت تکلیف دے ہے ، وہ آگے وہاں پر خوش رہیں، اس کی دعا تو اپنوں کو ساری زندگی کرنی پڑتی ہے، ان کے لئے آگے صدقے کا احتمام کریں تاکہ اس کا اجر ان تک پہنچتا رہے اور یہی زندگی کا مقصد ہے۔   

مزیدخبریں