اداکار میکال ذوالفقار کی اہلیہ سے علیحدگی کی کیا وجہ بنی؟

12 Sep, 2024 | 09:08 AM

 ویب ڈیسک:پاکستانی اداکار و ماڈل میکال ذوالفقار نے زندگی میں رشتے توڑنے کے اپنے نظریے کو بیان کرتے کہا کہ تعلقات تب ہی خراب ہوتے ہیں جب آپ تمام رشتوں کو متوازن نہ رکھ پائیں۔

تفصیلات کےمطابق میکال ذوالفقار نے سال 2010 میں سارا بھٹی سے شادی کی تھی اور 7 سال بعد 2017 میں علیحدگی اختیارکرلی تھی،اس شادی سے میکال ذوالفقار کی دو بیٹیاں ہیں جن کے نام عالائنا اور رانیا ہیں اور اداکار اکثر و بیشتر دونوں بیٹیوں کے ساتھ گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں میکال ذوالفقار نے ایک انٹرویو میں اپنی ازدواجی زندگی پر بات کی،انہوں نے کہا کہ ' ہر رشتے کی اپنی الگ اہمیت ہوتی ہے، بہن، والدین، بچوں سب کا الگ مقام ہوتا ہے، ہماری زندگیوں میں ہر چیز ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتی، اکثر آپ کوئی فیصلہ اپنی وجہ سے نہیں بلکہ کسی دوسرے کی مرضی کے سبب بھی لیے ہیں'۔

جب اعتماد ختم ہوتا ہے تو یہ وہ وقت ہوتا ہے جب ایک رشتہ تباہ ہوجاتا ہے،جو چیز کسی بھی رشتے کو ختم کرنے پر مجبور کرتی ہے وہ اس وقت ہوتی ہے جب اسے لگتا ہے کہ دوسرا شخص اس رشتے کو نبھانے کے لیے اتنی کوشش نہیں کر رہا ہے جتنی اسے کرنی چاہیے۔ 

میکال نے کہا کہ مسئلہ ہی تب شروع ہوتا ہے کہ جب مجھے لگتا ہے کہ میں کسی کیلئے جتنا کر رہا ہوں وہ میرے لیے اسکے برابر کچھ نہیں کر رہا، لیکن میں کسی سے زبردستی کچھ نہیں کروانا چاہتا اور نہ خود کرنا چاہوں گا'۔


 

مزیدخبریں