قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور کارروائی کے طریقہ کار کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل

12 Sep, 2024 | 08:49 AM

عثمان خان:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور کارروائی کے طریق کار 2007 کے قاعدہ 244 (B) کے تحت قومی اسمبلی کے 11 ستمبر 2024 کے اجلاس میں منظور کی گئی تحریک کی تناظر میں خصوصی کمیٹی تشکیل دیے دی ہے۔

تفصیلات کےمطابق کمیٹی پارلیمان، اراکین پارلیمنٹ ،آئین قومی اسمبلی میں قواعد و ضوابط اورکاروائی کے طریق کار 2007 اور قومی اسمبلی کی کارروائی کو موثر طریقے سے چلانے سے متعلق امور کو زیر غور لا کر سفارشات مرتب کرے گی،کمیٹی وفاقی وزراء اور اراکین قومی اسمبلی پر مشتمل ہو گی۔
کمیٹی میں وفاقی وزراء، سینیٹر محمد اسحاق ڈار، خواجہ محمد آصف، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، چوہدری سالک حسین، عبدالعلیم خان شامل ہونگے،
اراکین قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ، سید نوید قمر، سید امین الحق، محمد اعجاز الحق، خالد حسین مگسی، مسٹر پولین، صاحبزادہ محمد حامد رضا، گوہر علی خان، محترمہ شاہدہ بیگم، محمد اختر مینگل، حمید حسین، محمود خان اچکزئی بھی کمیٹی حصہ ہونگے۔
وزیر پارلیمانی امور کمیٹی کے ایکس افیشو ممبر ہونگے
۔

مزیدخبریں