ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاوید بٹ کے قتل کا معاملہ، شوٹر کو ڈھونڈ لیا گیا

جاوید بٹ کے قتل کا معاملہ، شوٹر کو ڈھونڈ لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کا معاملہ،پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے جاوید بٹ پر حملہ کرنے والے کی شناخت کر لی۔

پولیس ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیموں نے رکشہ ٹریس کرکے کے شوٹر تک رسائی حاصل کی، جاوید بٹ پر فائرنگ کرنے والے ملزم کی شناخت اظہر کے نام سے ہوئی، ملزم اظہر سنت نگر اسلام پورہ کا رہائشی ہے۔
ملزم نے گڑھی شاہو کے رہائشی وجیہہ الحسن سے رکشہ چلانے کے لئے کرائے پر لیا تھا،ملزم رکشہ ساندہ کے علاقے میں ایک رکشہ اسٹینڈ پر کھڑا کرتا تھا، جاوید بٹ کے قتل سے 2 روز قبل رکشہ اسٹینڈ سے نکالا گیا۔
ملزم اظہر کی تلاش کیلئے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے گئے، ملزم اظہر کی گرفتاری پر جاوید بٹ کے قتل کے پس پردہ محرکات سامنے آئیں گے۔